نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اقتصادی بنیاد پر اقلیتی طبقہ کو ریزرویشن دینے کی حمایت کی ہے، مرکزی حکومت کی طرف ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کو انہوں نے دلتوں کے بھارت بند کی جیت قرار دیا ہے۔بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی )کی قومی سربراہ مایاوتی نے ایس سی -ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی بنیاد پر غریب مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دیئے جانے کا نظام ہونا چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اعلیٰ ذات کے غریبوں کو آئین میں ترمیم کرکے ریزرویشن دینے کے لیے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو بی ایس پی اس کی سب سے پہلے حمایت کرے گی۔مایاوتی نے مزیدکہاہے کہ مسلم اور دیگر مذاہب کے اقلیتوں میں کافی غریب خاندان ہیں۔ ایسے حالات میں اگر مرکزی حکومت اعلیٰ ذات کے لیے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو مسلم سمیت دوسرے اقلیتوں کے لیے بھی کیاجاناچاہیے۔